اربوں روپےکےسپر ٹیکس کانفاذ غیر آئینی قرار

Jul 20, 2023 | 13:58 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظورکرتے ہوئے اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے سیکشن فور سی کے حوالے سے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کردی۔سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دیے ہیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔جون میں لاہور ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس کو درست قرار دیتے ہوئے 10فیصد سے کم کرکے 4فیصد کردیا تھا۔

جسٹس جواد حسن نے 30 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 300 ملین سے زائد آمدن والی بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس کا نفاذ درست ہے، قانون کے تحت سپر ٹیکس 4فیصد سے زائد لاگو ہی نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں