ایک نیوز: رائیونڈ ریلوے پولیس نے چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے راولپنڈی کے رہائشی امان اللہ کو موسیٰ پاک ٹرین میں پریم نگر کے قریب خنجر کے زور پر لوٹ لیا تھا۔ملزم نے مسافر سے 93 ہزار 500 روپے لوٹے تھے۔ مسافر اوکاڑہ سے لاہور جانے والی ٹرین موسیٰ پاک میں سفر کر رہا تھا۔ملزم صدیق نے رائیونڈ ٹرین رکنے پر چھلانگ لگا دی مسافر کے شور مچانے پر ایس ایچ او رائیونڈ رحمت علی نے ٹیم کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضہ سے مسافر سے چھینی گئی 93 ہزار 500 روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ملزم محمد صدیق کےخلاف رائے ونڈ ریلوے تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔