حکومت کا محرم الحرام کےدوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکافیصلہ

Jul 20, 2023 | 13:47 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزارت داخلہ نےمحرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ آرٹیکل 245کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ جاری کردیا،وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

مزیدخبریں