ایک نیوز: بھارت کی انتشار کی شکار ریاست منی پور میں ہجوم کی جانب سے دو خواتین کو برہنہ کر کے سڑک پر گشت کروانے کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد حکومت اور سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذمتی بیانات اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔ منی پور میں ہجوم نے دو خواتین کو پہلے برہنہ کیا جس کے بعد اوباش نوجوان ان سے بدتمیزی کرتے رہے۔ بعدازاں خواتین کو گھسیٹ کر کھیتوں میں لے جایا گیا جہاں مبینہ طور پر انہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
अगर तुम्हें अब भी चीखें नहीं सुनाई देती हैं तो बहरा होना ही भला। अगर तुम अब भी देख नहीं सकते तो अंधा होना ही बेहतर। अगर तुम अब भी बोल नहीं सकते तो गूंगा रहना ही सबसे उचित।
— UP Congress (@INCUttarPradesh) July 19, 2023
क्या तुम्हें अब भी शर्म नहीं आती? क्या तुमने मनुष्यता भी बेच खाई है?
अब भी बोल दो मणिपुर का 'म'। pic.twitter.com/mOfrQRf3OK
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے تقریب سے خطاب میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منی پور میں بیٹیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ملزمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کے ایک ارب 40 کروڑ عوام کے لیے شرمساری کا باعث ہے۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi says, "...I assure the nation, no guilty will be spared. Law will take its course with all its might. What happened with the daughters of Manipur can never be forgiven." pic.twitter.com/HhVf220iKV
— ANI (@ANI) July 20, 2023
بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق منی پور میں میتی اور کوکی نسلی گروہوں کے درمیان مئی میں پیش آنے والے تنازعے کے بعد چار مئی کو خواتین کو برہنہ کرنے کا واقعہ پیش آیاتھا جس کی ویڈیو اب وائرل ہو رہی ہے۔ منی پور میں نسلی فسادات ریاست کی اکثریتی آبادی میتی اور پہاڑوں پر آباد قبیلے کوکی کے درمیان ہو رہے ہیں۔
#WATCH | On Manipur situation, Congress MP Shashi Tharoor says, "Deeply concerned about the fact that the PM was silent for so long. None of us could understand it. We are very glad that he broke his silence, now we would like him to approach the issue in Parliament to discuss… pic.twitter.com/OrRKUYQlCq
— ANI (@ANI) July 20, 2023
کوکی قبائل کو طویل عرصے سے یہ خدشہ ہےکہ میتی برادری کو ان علاقوں میں بھی زمینیں حاصل کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے جو کوکی قبیلے سمیت دیگر قبائلی گروہوں کے لیے مختص ہیں۔میتی کمیونٹی منی پور ریاست کی کل آبادی کا 53 فی صد ہے ۔ انکا دعویٰ ہے کہ انہیں میانمار اور بنگلہ دیش سے بڑی تعداد میں آنے والے تارکینِ وطن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ موجودہ قانون کے تحت میتی کمیونٹی کو منی پور کے پہاڑی علاقوں میں رہنے کی اجازت نہیں ہے۔
#WATCH | Women Congress workers and leaders protest at Jantar Mantar in Delhi over Manipur situation, demand resignation of CM N Biren Singh pic.twitter.com/jRxpS9jo76
— ANI (@ANI) July 20, 2023
منی پور کی غیر قبائلی آبادیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں قبائل کا درجہ دیا جائے تاکہ ان کی آبائی زمین، ثقافت اور شناخت کو قانونی تحفظ مل سکے۔
دوسری جانب اس مطالبے کے خلاف منی پور کے قدیم قبائل کی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں۔بھارت کی بی جے پی کی مرکزی حکومت نے بھی دونوں قبائل میں امن مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کی تھی اور مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے بھی ریاست کا دورہ کیا تھا تاہم یہ اقدامات قیامِ امن میں معاون ثابت نہیں ہوئے۔