کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل، تاجروں کادھرنا،پولیس چوکی پر پتھراؤ

Jul 20, 2023 | 13:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں نئی سبزی منڈی پر ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، واقعے کے خلاف تاجروں نے سپرہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے سپر ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کر دیے ہیں، احتجاج کے باعث سڑک کے دونوں ٹریک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔منڈی کے اندر موجود پولیس چوکی پر پتھراؤ کے بعد فائرنگ شروع ہوئی،فائرنگ کے بعد نیو سبزی منڈی کے اندر بھگدڑ مچ گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-20/news-1689840249-7688.mp4

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے حیدر آباد جانے والے ٹریفک کو رم جھم جمالی پل کے قریب سے گزارا جا رہا ہے، جبکہ حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریفک کو ملیر ماڈل کالونی بھیجا جا رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی میں ملزمان نے ٹائر کی دکان پر ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ سے ایک جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے سبزی منڈی کے تاجر پریشان ہیں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے، انھوں نے کہا کہ ہمیں تحفظ دیا جائے تاکہ پر سکون ماحول میں کاروبار کیا جاسکے۔

مزیدخبریں