ایک نیوز: رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کی گئی ہے۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد یاسمین راشد کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 11 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 31 کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔