ایک نیوز: لاہور اور اس کے مضافات میں دو گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کو 200 میگا واٹ بجلی کے شاٹ فال کا سامنا ہے جس کی وجہ سےاعلانیہ اور غیر اعلانیہ دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ لیسکو کی بجلی کی ڈیمانڈ 4900 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ این پی سی سی کی جانب سے 4 ہزار 700 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو کو 200 میگا واٹ بجلی کے شاٹ فال کا سامنا ہے جس سے مضافاتی علاقوں میں دو گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔