ایک نیوز: لاہور سمیت صوبہ بھر میں101 عزاداری جلوس، 3500 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہےکہ لاہور میں 14 اے کیٹیگری کے عزاداری جلوس، 321 اے کیٹیگری کی مجالس شامل ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں آج 403 مجالس منعقد اور 10 عزاداری جلوس برآمد ہونگے، کیٹیگری اے کی 46 مجالس شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ صوبہ بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے 02 لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔پولیس تمام اضلاع میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہی ہے۔خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔صوبہ بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہےکہ شہر بھر کی مجالس وجلوسوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، شہر کے مختلف مقامات پر402مجالس جبکہ 10 جلوس برآمد ہوں گے، ۔سٹی ڈویژن سے 07 جبکہ کینٹ،اقبا ل ٹاؤن اور صدر سے 01,01 جلوس برآمد ہوں گے۔سٹی ڈویژن میں 96، کینٹ 56،سول لائنز میں 41 مجالس منعقد ہونگی،اقبال ٹاؤن 82، صدر 65 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 62 مجالس منعقدہوں گی۔
لاہور20جولائی:چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس۔محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ۔محرم الحرام کے دوران قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے.1/4 pic.twitter.com/SBHiceK68u
— Chief Secretary Punjab (@CS_Punjab) July 20, 2023
سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہےکہ شرکاء مجالس و جلوسوں کو واک تھروگیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرزوجسمانی تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔حساس مقامات پر عارضی ناکوں سمیت گشت کے موثرنظام کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ لاہور پولیس امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پُر عزم ہے، لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔مجالس وجلوسوں کے روٹس اور آغازواختتام کے اوقات کارکی پابندی یقینی بنائی جائے۔
محرم الحرام انتظامات، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نےقصر بتول امام بارگاہ شادمان کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف، منتظمین نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے روٹ کا دورہ کیا جس میں جلوس و مجالس منتظمین سے بھی ملاقات کی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہےکہ قصر بتول امام بارگاہ سے نکلنے والا جلوس شادمان علی مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔یوم عاشور کو قصر بتول امام بارگاہ سے صبح 09 بجے جلوس برآمد ہوا۔جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پہنچے گا۔جلوس روٹ پر پیچ ورک، لائٹنگ کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی عارضی کولیکشن پوائنٹس کو 100 فیصد کلئیر، مکمل صدائی رکھے۔ نالہ کے اطراف میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔سول ڈیفنس اہلکار پولیس کے ساتھ جلوس روٹ پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔بارشوں کے پیش نظر واسا جلوس روٹ سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنائے گا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ شاہ جمال کے قریب اضافی سکر مشینوں نصب کی جائیں گی،لیسکو جلوس روٹ پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار و ایمنبولینسز جلوس روٹس پر موجود ہوں گے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-20/news-1689839333-4450.mp4