فردوس شمیم نقوی کی دخواست ضمانت پرسماعت بغیر کسی کارروائی کےملتوی

Jul 20, 2023 | 12:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی و دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست پرسماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 اگست تک ملتوی کردی

 ملزمان  کے وکیل کا کہنا ہےکہ مقدمات میں عبوری چالان جمع کروایا جاچکا ہے،ملزمان کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ہائیکورٹ سے ضمانتوں پر فیصلہ آنے تک درخواستوں پر کارروائی روکی جائے، فردوس شمیم نقوی کا نام مقدمات میں نہیں ہے۔

 شجاعت علی خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ایک کینسر کے بزرگ مریض کو 70 دن سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نےعدالتی احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے 9 کلو وزن کم ہوگیا ہے،میڈیکل بورڈ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہمیرا نام نامعلوم افراد کی فہرست میں ڈالنا زیادتی ہے،حکومت اس وقت کھیل کھیل رہی ہے۔پہلے نو مئی کا ایک بلبلہ بنایا تھا اب سائفر کے نیا بلبلہ بنایا گیا،سائفر کے معاملے پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔

شمیم نقوی نے مزید کہا کہ سائفر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ ہمارا تھا۔ہمیں بتایا جائے کیا ڈونلڈ لو نے ہمارے ایمبیسیڈر سے بات کی تھی یا نہیں؟مراسلے میں جو کچھ لکھا تھا وہ سفیر نے لکھا تھا یا چیئرمین پی ٹی آئی نے؟؟۔دنیا بھر میں امریکا سازشیں کرتا رہتا ہے،عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ یہ سازش پی ڈی ایم نے کی یا باجوہ صاحب نے یا چیئرمین پی ٹی آئی نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ملک میں پاپولیریٹی 80 فیصد ہے،اگر چیئرمین پی ٹی آئی سازشی اور غدار ہے تو ملک کے انیس کروڑ عوام کو غدار ماننا پڑے گا۔

صحافی ے شمیم نقوی سے کہا کہ آپکا کب تک پریس کانفرنس کا ارادہ ہے؟ جس کے جواب میں شمیم نقوی نے کہاکہ غالب نے کہا تھا جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد۔۔۔ پر طبیعت ادھر نہیں آتی۔

مزیدخبریں