ایک نیوز: خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کےمرکزی گیٹ کے قریب خود کش حملےکے نتیجےمیں 3 پولیس اہلکارشہید 10افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خود کش دھماکہ باڑہ بازار کے تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔
سکیورٹی فورسز اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیاجبکہ دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکارشہید 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکا باڑہ تحصیل کمپاونڈ کے مرکزی گیٹ پر تلاش کے دوران ہوا جس میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں جب کہ تھانے کے اندر سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں باڑہ بازار میں دھماکا بظاہرخودکش لگ رہا ہے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ایک لاش اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 10 زخمی لائے گئے ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گاڑی بھی باڑہ بازار سے مل گئی ہے۔واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے،واقعہ کے بعد باڑہ بازار رضاکارانہ طور پر بند کردیا گیا ہے،تاحال کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
شہید کانسٹیبل واجد اور شہید کانسٹیبل فرمان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،
— KP Police (@KP_Police1) July 20, 2023
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شُہدا کو سلامی پیش کی۔ pic.twitter.com/egrLy6UyeP