ہربنس پورہ :بھتہ خوروں سےپولیس مقابلہ،ملزم طاہر زخمی،ساتھی فرار

Jul 20, 2023 | 11:13 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  لاہور کے علاقے ہربنس پورہ  میں پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان پولیس مقابلے میں ایک ملزم طاہر زخمی اور باقی ملزمان فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس طاہر کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کرنے گئی۔ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

 لاہور پولیس کی جوابی فائرنگ کے درمیان طاہر گولی گنے سے زخمی ہو گیا اور باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زیر حراست ملزم طاہر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہواجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم  طاہر نے گزشتہ روز بھتہ نہ دینے پر دانیال اور صدام کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

مزیدخبریں