ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں آج پاک بحریہ کا حصہ بنیں گے

Jul 20, 2023 | 11:07 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ٹیپو سلطان اور شاہ جہاں نامی بھری جہاز آج پاک بحریہ کا حصہ بن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں 054 ایلفا طغرل کلاس فریگیٹس چین میں تیار کئے گئے جن کی شمولیت سے پاک بحریہ کے 054 ایلفا کلاس کے جہاز وں کی تعداد 4 ہو جائے گی۔اس سے قبل طغرل اور تیمور بحری جہاز پاک بحریہ میں شامل ہو چکے ہیں ، پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف مہمان خصوصی ہوں گے۔

طغرل کلاس فریگیٹس بنیادی طور پر گائیڈڈ میزائِل فریگیٹس ہیں،طغرل کلاس فریگیٹس بیک وقت سطح آب،زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔طغرل کلاس فریگیٹس لو ریڈار آبزروبیلیٹی کے باعث دشمن کے لئے زیادہ مہلک ہیں۔ورٹیکل میزائِل لانچنگ سسٹم سے لیس ٹائپ 054 ایلفا پی فریگیٹس بنیادی طور پر کثیرالمقاصد جہاز ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹائپ 054 ایلفا پی فریگیٹس جدید ترین حربی ساز و سامان اور سینسرز سے لیس ہیں ، طغرل کلاس فریگیٹس پر سطح سے سطح پر مار کرنے والے سی ایم 302 میزائل نصب کئے گئے ہیں۔طغرل کلاس فریگیٹس پر سطح سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 میزائل بھی موجود ہیں۔جدید اینٹی سب میرین وار فئیر اور کومبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ طغرل کلاس فریگیٹس بیک وقت کئی خطرات سے نمٹ سکتے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-20/news-1689833207-2308.mp4
چینی ماہرین کا کہنا ہےکہ 134 میٹر طویل، 42 ہزار ٹن ڈسپلیسمنٹ کے ساتھ طغرل کلاس فریگیٹس کی رفتار 27 ناٹس تک ہے۔طغرل کلاس فریگیٹس پر اینٹی سب میرین وار فئیر کے لئے نائن زی ای سی ہیلی کاپٹر متعین ہوں گے۔ پاک بحریہ کے اہم ترین جنگی جہاز کے طور پر طغرل کلاس فریگیٹس جنگی صلاحیتوں کے باعث اپنے مدمقابل جہازوں سے کہیں آگے ہیں۔پاکستان نے 2017 میں ٹائپ 054 ایلفا فریگیٹس کی خریداری کے لئے آرڈر دیا تھا۔ پاک بحریہ چین سے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت 8 جدید ترین ڈیزل الیکٹرک ہنگور کلاس آبدوزیں بھی حاصل کر رہی ہے۔

مزیدخبریں