مختلف شعبہ ہائے افراد کا جناح ہاؤس کا دورہ، 9 مئی واقعات کی شدید مذمت

مختلف شعبہ ہائے افراد کا جناح ہاؤس کا دورہ، 9 مئی واقعات کی شدید مذمت

ایک نیوز: مختلف شعبہ ہائے افراد نے وفد جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور  9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق وفد نے 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ" شرپسندوں نے قائداعظم سے منسوب نوادرات کو تباہ  کر  کے قومی اثاثہ ضائع کرنے کی شرمناک حرکت کی ہے جس کا ہر محب وطن کو انتہائی دُکھ ہوا""پاک افواج کی تنصیبات اور شہدائے وطن کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے۔"ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے"

وفد نے پرزور  مطالبہ کیا کہ ایسی تباہ کاری  کے مرتکب قومی مجرموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئیے تاکہ آئندہ کوئی شرپسند ایسی جرأت نہ کرے۔