ایک نیوز:ہزاروں بلیوں کی ہلاکت کے بعد ماہرین نے کورونا وائرس کے بارے میں خبردارکر دیا۔ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی ایک زیادہ مہلک قسم سنگین بیماری کا سبب بن رہی ہے۔پولینڈ میں ایویئن فلو سے متاثر ہونے کے بعد درجنوں بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال کےآغاز کے ساتھ ہی جانوروں کےڈاکٹروں نے قبرص میں ایف آئی پی میں مبتلا بلیوں کی تعداد میں اچانک اضافے کی اطلاع دی تھی پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (پی اے ڈبلیو ایس) قبرص نے دعویٰ کیا ہےکہ جنوری سے اب تک ایف آئی پی سے تقریبا 3 لاکھ بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔ بعد میں انہوں نے وضاحت کہ تھی کہ یہ جزیرے کی تقریبا 10 لاکھ بلیوں میں سے 20 سے لیکر 30 فیصد تک ہے۔
قبرص میں پھیلنے والی وبا میں فیلین کورونا وائرس شامل ہےجسکا کووڈ 19 سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔یہ بلیوں میں پھیلتا ہے لیکن لوگوں کو متاثر نہیں کرتا ۔ یہ وائرس عام طورپرصرف معدے کی ہلکی خرابی کا سبب بنتا ہے،لیکن اس سے فیلین انفیکشس پیریٹونائٹس (ایف آئی پی) ہوسکتا ہے ،جہاں سفید خون کے خلیات متاثرہوجاتے ہیں ،بلی کے جسم میں وائرس پھیلاتے ہیں اور پیٹ ، گردے اوردماغ میں اکثرمہلک سوزش کے رد عمل کو جنم دیتے ہیں۔
خبردار!بلیوں میں خطرناک وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی
Jul 20, 2023 | 07:43 AM