ایک نیوز:مصر میں ایک 89 سالہ خاتون بڑھاپے میں بھی اتنی ہمت رکھتی ہیں کہ خود سبزی بیچ کر روزی کماتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق حجہ عزیزہ نامی عمر رسیدہ خاتون روزانہ سڑکوں اور گلیوں میں جاکر سبزیاں بیچتی ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرے دن کا آغاز صبح 5 بجے سے ہوتا ہے اور میں صبح نماز پڑھتی ہوں اور پھر تھوک میں سبزیاں خریدنے کیلئے ہول سیلر کے پاس جاتی ہوں اور پچھلے 65 سالوں سے میری یہی روٹین ہے۔
حجہ عزیزہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی کہانی جان کر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
کچھ صارفین اتنی عمر ہونے کہ باوجود بھی خاتون کے اتنے باہمت ہونے پر ان کی تعریفیں کرتے اور ان کے رزق میں برکت ہونے کی دعا کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کاخیال ہے کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ خاتون بزرگ ہیں اور انہیں آرام کرنے کی عمر میں بھی اتنی مشقت کرنی پڑ رہی ہے ان کے ارد گرد موجود صاحبِ حیثیت افراد کو ان کی مدد کرنی چاہیئے۔
سبزی فروش89سالہ باہمت مصری خاتون کےسوشل میڈیاپرچرچے
Jul 20, 2023 | 07:16 AM