پشاور:چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ،2پولیس اہلکارشہید3زخمی

پشاور:چیک پوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ،2پولیس اہلکارشہید2زخمی
کیپشن: Peshawar: Terrorist attack on check post, 2 policemen martyred and 2 injured

ایک نیوز:پشاورمیں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کےحملے سے2پولیس اہلکارشہیداور3زخمی ہوگئے،حملہ آورفرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پشاورکےعلاقے ریگی ماڈل ٹاؤن سبحان شیرناکہ پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے2پولیس اہلکارشہیداور3زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کےمطابق دہشتگردوں کےحملےسے2پولیس اہلکارشہیداور3زخمی ہوگئے،جبکہ جائےوقوع پرمزیدنفری طلب کرلی گئی،نامعلوم حملہ آورفائرنگ کےبعدفرارہوگئے،تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔
پولیس حکام کےمطابق سبحان شیرناکہ پرپولیس موبائل بھی موجودتھی،واقع کی اطلاع ملتےہی قانون نافذکرنےوالےادارے جائے وقوع پرپہنچ گئے،زخمی پولیس اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیاگیااورعلاقے کوگھیرےمیں لےکرتلاشی کاعمل شروع کردیاگیاہے۔
پولیس حکام کےمطابق شہیدہونےوالوں میں ہیڈکانسٹیبل واجداورڈرائیورفرمان شامل ہے۔

ایس پی ورسک ارشدخان کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ ریگی ماڈل ٹاؤن کےانٹری پوائنٹ پرپولیس ناکےپرموجوداہلکاروں پرفائرنگ کی گئی،نفری تبدیل ہوتےوقت پولیس پرفائرنگ کی گئی،ناکابندی سے30میٹرکےفاصلےپرنہرکےاس پارسےفائرنگ کی گئی،افسوسناک واقعہ پونے12بجےپیش آیاتھا۔