چیئرمین کراچی بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

چیئرمین کراچی بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: چیئرمین کراچی بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایک نیوز :چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی ڈاکٹر سعید الدین کو قبل از وقت عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کو دوران امتحانات عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم میمن کو دو سال کے لیے عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے۔
چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کو چند روز قبل حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا مگر کراچی میں گیارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہونے اور بارہویں جماعت کے نتایج تیاری کے مراحل میں ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سعید الدین نے حیدرآباد یونیورسٹی کو تاحال جوائن نہیں کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز مرید راہموں نے وزیر تعلیم سندھ اسماعیل راہو سے مشاورت اور منظوری کے بعد لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین کو 2 سال کے لیے کراچی کا چارج دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی دباؤ پر چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کو ہٹا کر لاڑکانہ سے چیئرمین لگایا گیا، انٹر بورڈ کے ہزاروں ملازمین انتخابات میں فرائض انجام دیتے ہیں الیکشن سے قبل لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین کو کراچی کا چارج دینا الیکشن پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے۔