ایک نیوز :ہائیرایجوکیشن کمیشن نے پنجاب کے پچانوے نجی تعلیمی ادارے جعلی، غیررجسٹرڈ اورغیر قانونی قراردے دیئے۔
فہرست کے مطابق ملک بھر میں 157 تعلیمی ادارے غیر قانونی اور جعلی ہیں ۔پنجاب کے پچانوے نجی تعلیمی ادارے جعلی، غیر رجسٹرڈ اورغیر قانونی قراردیا گیا ہے،جن میں لاہور اکتیس تعلیمی اداروں کے ساتھ سرفہرست ہے۔راولپنڈی کے 15 ،فیصل آباد کے 8، ملتان کے بھی 8 اورمیاں چنوں کے 4 تعلیمی ادارے غیرقانونی ہیں۔ اس کے علاوہ ایچ ای سی کی فہرست میں رحیم یار خان، مظفرگڑھ، گجرانوالہ، لیہ، ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔
ہائیرایجوکیشن کمیشن نےکہا ہے کہ طلبا داخلے لینے سے پہلے ایچ ای سی سے رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چیک کریں۔