ہریتھک کا کروڑوں کا معاوضہ، حیران کرنیوالے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟  

ہریتھک کا کروڑوں کا معاوضہ، حیران کرنیوالے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟  
کیپشن: How much is Hrithik's multi-crore compensation, surprising assets worth?

ایک نیوز : اداکار ہریتھک روشن کا شمار بالی وڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے ۔اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔
 رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ہریتھک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 3101کروڑ بھارتی روپے ہے، ان کی کمائی کا ذریعہ بالی وڈ فلمز ، مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے، رئیلیٹی شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔

ہریتھک روشن بالی وڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں وار، کرش، کبھی خوشی کبھی غم ، فائٹر ، کہو نہ پیار ہے، اگنی پتھ، جودھا اکبر ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ جیسی کئی فلمیں شامل ہیں،  ان کی ایک بالی وڈ کا فلم کا معاوضہ 75 کروڑ سے 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ہریتھک نے 10 سے 12 کروڑ میں کئی معروف برانڈز کے ساتھ معاہدے کیے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے 4 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 45.3 ملین اور ٹوئٹر پر32.2ملین فولورز ہیں، وہ رئیلیٹی شو میں ڈانس کا معاوضہ 112 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔

ہریتھک کی بھارت میں ایک نہیں کئی جائیدادیں ہیں جن کی مالیت اربوں روپوں میں بنتی ہے، جوہو میں ڈیپلیکس پینٹ ہاؤس ان کی مالیت ہے جس کی قیمت 97 کروڑ بھارتی روپوں سے زائد ہے، جوہو کے ورسووا لنک روڈ پر مقیم ہریتھک کے ایک دوسرے پینٹ ہاؤس کی قیمت 67 کروڑ سے زائد جب کہ اپارٹمنٹ کی مالیت 32 کروڑ سے زائد ہے، لوناوالامیں 7 ایکڑ فارم ہاؤس بھی ان کی ملکیت ہے۔

دوسری جانب اداکار کے قیمتی اثاثوں میں مختلف اور نئی برانڈز کی کار موجود ہیں جن کی قیمت 14 سے 15 کروڑ ہے، ان کی ڈیزائنر وینٹی وین کی قیمت 3 کروڑ بھارتی روپے ہے۔