تیلگو اداکار اور اہلیہ کو 1 سال قید، 5 لاکھ جرمانے کی سزا  

Jul 20, 2023 | 00:02 AM

ایک نیوز :تیلگو فلم انڈسٹری کے نامور اداکار راجشیکھر اور اُن کی اہلیہ جیویتھا کو اداکار چرن جیوی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے کیس میں 1 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگئی۔

حیدر آباد کی مقامی عدالت نے چرن جیوی کے بہنوئی اور اداکار الوارجن کے والد الوارویند کے دائر مقدمے میں راجشیکھر اور اُن کی اہلیہ کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

سال 2011ء میں راجشیکھر اور اُن کی اہلیہ نے چرن جیوی کے بلڈ بینک میں بے قاعدگیوں کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی الزام لگایا کہ یہ آرگنائزیشن خون کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہے۔اس پر چرن جیو ی کے بہنونی نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا اور اب اس معاملے کا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے۔

عدالت نے تیلگو اداکار اور اُن کی اہلیہ کو ایک سال قید اور 5 لاکھ سنائی ہے، دونوں تاحال ضمانت پر رہا ہیں اور انہوں نے ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔چرن جیوی جو مووی آرٹسٹ ایسوسی ایشن (ایم اے اے) کے بانی صدر ہیں، اُن کے اور راجشیکھر کے درمیان مختلف مواقع پر تنازعات رہے ہیں۔

ایم اے اے کی ایک تقریب کے دوران چرن جیوی نے یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن میں موجود مختلف خیال لوگوں کے مسائل پرامن انداز میں حل کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں