چودھری شجاعت کا دبنگ بیان، حکومتی اتحاد کے غبارے سے ہوا نکل گئی

Jul 20, 2022 | 15:12 PM

  ایک نیوز نیوز:  ق لیگ کے امیدوار چودھری پرویز الہی ہیں صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین  کے دبنگ  بیان نے حکومتی اتحاد کے غبارے سے ہوا نکال دی 

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخا ب بارے چودھری شجاعت حسین کا پالیسی بیان سامنے آ گیا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ  چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے۔ ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہے۔ کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔  انہوں نے کہا کہ مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔ غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔ 

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں۔ اس فکر میں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دیکھانا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات کی طرف جا یا جائے۔ فوری انتخاب سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔ 

مزیدخبریں