سلیمان اعوان: 2 بنگلا دیشی شہریوں کو جعلی پاکستانی آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ بناکر لاہور ائیرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان جعلی پاکستانی پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ سے بنگلا دیش وزٹ ویزہ پر جا رہے تھے۔ بنگلا دیشی شہری نورمیاں اور انعام سیعد پاکستانی فیملیز ٹریپ میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان کولاہورائیر پورٹ سے دوارن ایمی گریشن آف لوڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بنگلا دیشی ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ملزمان کو 95،،95 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی۔ نور میاں پر مقدمہ نمبر 189/22 جبکہ انعام پر مقدمہ نمبر 190/22 درج کیا گیا۔ ملزمان سے پاکستان جعلی پاسپورٹ اور جعلی آئی ڈی کارڈ قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل کے حکام کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔