نیٹ فلکس لاکھوں صارفین سے محروم ، وجہ کیا بنی ؟

Jul 20, 2022 | 11:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلکس نے رواں سال مسلسل دوسری سہ ماہی میں 970,000  سبسکرائبرز کھودیے ہیں  ۔ 
رپورٹ کے مطابق  سبسکرائبرز کھونے کی وجہ اسٹریمنگ ایپز میں  میں سخت مقابلہ اور زیادہ مانگ ہے۔
نیٹ فلیکس کے مطابق 970,000 سبسکرائبرز کا نقصان توقع سے کم تھا۔  اس نقصان کے بعد کمپنی کے صرف 221 ملین سبسکرائبرز رہ گئے ہیں۔ 
دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو  آن لائن تفریح کی طرف راغب کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے اب تک کے سب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ 
نیٹ فلکس کے سب سے بڑے حریفوں میں ایپل، والٹ ڈیسنی،وارنر میڈیا،اے ٹی&ٹٰی اور ایمازون شامل ہیں جنہوں نے وڈیو اسٹریمنگ میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔  
ترکی میں نیٹ فلکس کا سب سے بڑا حریف ترکی کی ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس بلو ٹی وی ہے جو گزشتہ سال نیٹ فلکس کو ہرا کر سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پلیٹ فارم تھا۔

مزیدخبریں