سلیمان اعوان:مرے کو مارے شاہ مدار، عدالت نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں پر مزید جرمانہ لگا دیا،
ایف آئی اے کی عدالت نے ترکی سے 94 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کے معاملہ پر جج اعجاز حسن اعوان نے سماعت کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 25، 25، ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آنے والے تمام تر پاکستانی شہری ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ ایف آئی اے پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے ترکی گئے تھے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو سزا کا حکم دے۔ ایف آئی اے سنٹرل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان میں محمد احسان،، قیصر عباس،، ارمان، حماد، علی ظفر،، شہباز احمد، بلال حیسن، عامر شہزاد، عدل خان، دانیال خان سمیت 94 افراد شامل ہیں۔