تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی ایز کا ریٹ لگ گیا، پارٹی میں ہلچل

PTI NEWLY ELECTED MPAS RATE DECLARED
کیپشن: PTI NEWLY ELECTED MPAS RATE DECLARED
سورس: bureau lahore

 ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی ایز کو وفاداری تبدیلی کیلئے کروڑوں  کی پیشکش۔پی ٹی آئی قیادت  نے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے

 رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور پہنچیں گے جب کہ شاہ محمود، اسد عمر اور فواد چوہدری آج لاہور جائیں گے.

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے لاہور  میں سیاسی میدان سنبھالنے کا فیصلہ  کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما آج پارٹی کے ارکان اسمبلی  سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی سے بھی ملاقات  کریں گے جب کہ شیخ رشید بھی آج لاہور پہنچیں گے۔

 ایک پی ٹی آئی رہنما  نے دعوی کیا ہے کہ  پنجاب کے ایم پی ایز کو 50 کروڑ روپے فی کس کی پیشکش کی گئی ہے۔تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر مراد راس  نے انکشاف کیا ہے کہ  تحریک انصاف کے  ایم پی اے کو تیس سے پچاس کروڑ کی آفر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ پیسہ چل رہا ہے انکے لیے پیسہ دینا مسئلہ نہیں ہے ۔ چور ڈاکووں کو عوام کی فکر نہیں ۔ نمبرز سب کے سامنے ہیں بیوروکریسی کو فون اٹھانے سے منع کردیا گیا ہے