صدر مملکت اور وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
کیپشن: The President and the Prime Minister congratulated Donald Trump on taking the oath of office

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ٹرمپ کو تہنیتی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اوراپنے لوگوں کیلئے امن اور خوشحالی کیلئے  مل کر کام کیا، ہم مستقبل میں بھی مل کر کام کرنا چاہیں گے۔