اپنے ملک کو خطرات اور در اندازیوں سے بچانا اولین ترجیح ہے،ڈونلڈ ٹرمپ  

اپنے ملک کو خطرات اور در اندازیوں سے بچانا اولین ترجیح ہے،ڈونلڈ ٹرمپ  
کیپشن: Protecting our country from threats and threats is the top priority, Donald Trump

ایک نیوز: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنے ملک کو خطرات اور در اندازیوں سے بچانا اولین ترجیح ہے ۔  

ڈونلڈ ٹرمپ نے 47 ویں امریکی صدر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا  آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے، میں امریکا کو پھر سے عظیم بناؤں گا، آج مارٹن لوتھر کنگ ڈے ہے اور اس مناسبت سے میں ان کے لیے کام کروں گا، میں امریکا کے تجارتی نظام کو فوری ٹھیک کرنےمیں لگ جاؤں گا، میں تمام حکومتی سنسر شپ ختم کرنے کا فوری حکم دوں گا، امریکی عوام پر ٹیکسوں میں کمی کروں گا، امریکا ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بنے گا۔   

صدر ٹرمپ  نے امریکا کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی لگانے کا اعلان  کردیا۔

امریکی صدر نے کہا میں امریکا کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کروں گا، آج تاریخی حکم ناموں پر دستخط کروں گا، ہم لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن اور جرائم پیشہ افراد کو واپس بھیجیں گے، منظم جرائم کے گروہوں کو غیر ملکی دہشتگرد قرار دیں گے، ان دہشتگرد گروپوں کے خلاف امریکی فوج کو استعمال کریں گے،  ہم اپنے شہروں میں قانون کی بالادستی لائیں گے،امریکا کے دشمنوں کے شکست دیں گے، ہم ایک میرٹ والی سوسائٹی بنائیں گے ۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا  کہ اپنے ملک کو خطرات اور در اندازیوں سے بچانا اولین ترجیح ہے، امریکا میں آزاد اظہار رائے کی مکمل آزادی بحال کر دوں گا، خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھ رہے ہیں، ہم پاناما نہر واپس لیں گے،مجھے خدا نے اس لیے محفوٖظ رکھا تا کہ میں امریکا کو دوبارہ عظیم بناؤں، ہم اپنے ملک اور آئین کو فراموش نہیں کریں گے۔