ایک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر بات ہونا خوش آئندہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، بیرسٹر گوہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا وزرائے اعظم کو سزائیں دینا غیر آئینی ہے ،مریم نواز کو سزا ہوئی تو وہ سیاسی خاتون ہیں ، بشریٰ بی بی سیاسی خاتون نہیں ہیں ،بانی پی ٹی آئی عوامی لیڈر ہیں اور ہر پاکستانی کے دل میں ہیں ،اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی پاکستان تحریک انصاف ہے ،بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات سکیورٹی معاملات کے حوالے سے ہوئی ہے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوئی بھی کوشش کرے خوش آئند ہے ،چاہے عالمی سطح پر کوئی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کرے وہ بھی خوش آئند ہے ۔
انہوں نے مزید کہا عدالت کے سامنے پراسکیوشن کو بلا شک و شبہ کے کیس سامنے رکھنا پڑتا ہے ،190 ملین پاؤنڈ کرپشن کا کیس نہیں ہے بلکہ ٹرسٹ کا کیس ہے ،بانی پی ٹی آئی پر الزام تھا کہ انہوں نے مس یوز آف اتھارٹی کی ہے ،پراسکیوشن ثابت نہیں کر پائی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی کرپشن کی ہے ،بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ سیاسی موٹیویٹڈ کیسز ہیں کمیشن نہ بننے کے حوالے سے کہا جا رہا کہ حکومت کہہ رہی کہ کمیشن نہیں بن سکتا ،کمیشن تو ہر جگہ اور وقوعے کا بن سکتا ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے حکومت کے پاس صرف 7روز کا وقت ہے، اگر کمیشن نہ بنا تو میٹنگ نہیں ہوگی۔
عمر ایوب کی گفتگو:
عمر ایوب نے کہا القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے جھوٹ کا پلندہ بنایا ہوا ہے ،القادر ٹرسٹ کیس کی سزا کے خلاف ہم اعلی عدلیہ میں جائیں گے ،حسن نواز سے پوچھا جائے کہ وہ 40 ارب روپے برطانیہ کیسے لے گئے چھ ماہ گزر چکے ہیں، پبلک ڈیولپمنٹ سنٹر میں کوئی کام نہیں ہوسکا انٹرنیٹ ٹھپ ہے ، میڈیا اور سیاستدانوں پر مقدمات ہوتے ہیں۔
زرتاج گل:
بانی پی ٹی آئی کو جھکانے کے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی، بشریٰ بی بی کے حوصلے کو سلام ہے کہ وہ ثابت قدم ہیں اس سزا میں بھی بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوئے ہیں ،مسلم لیگ ن جب سے سیاست میں آئی ہے تب سے کوئی بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں ہے ،پنجاب حکومت اس وقت ٹک ٹاک کے حوالے ہے ،کسی بھی ریڑھی والے شخص کو اپنے والد کی تصویر نہیں لگانے دیا جاتا ،مریم نواز ڈی جی خان گئیں اور وہاں قوم کے طلباء کے سامنے سیاسی باتیں کی ،بشریٰ بی بی کی جرات کو سلام ہے وہ خود اڈیالہ جیل گئیں اور گرفتار ہوئیں ،
سیاست کرنا مریم نواز کے بس میں نہیں ہے ،سیاست چھوڑ دینی چاہیے جب بھی الیکشن کا میدان سجے کا بانی پی ٹی آئی کو ووٹ پڑے گا۔
اسدقیصر :
القادر ٹرسٹ کیس میں سزاؤں کے خلاف کل ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی ،اس وقت عدلیہ پر سوالیہ نشان ہے کہ وہ کمپرومائز ہوچکی ہے ،اس وقت حکومت سے پارلیمنٹ نہیں چل رہی ہے ،پارلیمنٹ سنجیدہ مسائل کو ڈسکس کرنے کے لیے ہوتی ہے ،اس وقت پارلمنٹ میں کوئی عوامی مسائل پر بات نہیں ہورہی ہے ،خیبر پختونخوا میں اس وقت سکیورٹی کے مسائل بہت زیادہ ہیں ،اس وقت ایک صوبے سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے ،اس وقت القادر کیس کے حوالے سے سروے کرایا جائے تو 90 فیصد لوگ اس کو جھوٹا قرار دیں گے ،ہم بہت جلد دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کرون پوائنٹ ایجنڈے پر اپوزیشن الائنس بنا رہے ہیں۔