ایک نیوز: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے تیسرے دور کی تفصیلات سے آگاہ کیا ، مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات میں بار بار کورم ٹوٹنے معاملہ اٹھایا، ان کا کہنا تھا کورم ٹوٹنے سے پارلیمانی بزنس بھی متاثر ہو رہا ہے ۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیر اعظم نے کورم ٹوٹنے عمل پر اظہار ناراضگی کیا ، شہباز شریف کی جانب سے کورم ٹوٹنے کے معاملے کو خود دیکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔