پاکستان اور نیدرلینڈز  کا  دو طرفہ سیاسی مشاورت کا گیارہواں دور  مکمل  

پاکستان اور نیدرلینڈز  میں  دو طرفہ سیاسی مشاورت کا گیارہواں دور  مکمل  
کیپشن: The eleventh round of bilateral political consultations in Pakistan and the Netherlands is complete

ایک نیوز: پاکستان اور نیدرلینڈز   کے درمیان  دو طرفہ سیاسی مشاورت کا گیارہواں دور  مکمل   ہوگیا ہے۔  

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیاسی مشاورت کا گیارہواں دور آج اسلام آباد میں منعقد ہوا ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان جبکہ کرسٹیان ریبرگن نے ہالینڈ کی نمائندگی کی ۔  

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں   سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان کے لئے نیدرلینڈز کی بطور بڑے تجارتی شراکت دار اہمیت کو اجاگر کیا ،  دونوں ممالک نے  دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال   اور دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ 

ترجمان کے مطابق  اجلاس میں  دونوں ممالک  نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی،سرمایہ کاری اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے معاملات پر روابط کو فروغ دینے  کے عزم   کااظہار کیا، آبی وسائل، ڈیری اور لائیو سٹاک کے ساتھ تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں بھی روابط کو فروغ دینے کے معاملات بھی زیر غور آئے، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا  گیا۔