ایک نیوز: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے گزشتہ پانچ سالوں میں آموں کی برآمدات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان نے سب سے زیادہ 17.97 ملین ڈالر کے آم برطانیہ کو برآمد کئے ،متحدہ عرب امارات کو 10.85، افغانستان کو 3.21 ملین ڈالرز مالیت کے آم برآمد کئے گئے،اومان کو 2.04، سعودی عرب کو 2.11 جبکہ قازقستان کو 14.49 ملین ڈالر مالیت کے آم برآمد کئے گئے، جرمنی کو 2.58، کینیڈا کو 1.39 جبکہ قطر کو 1.53 ملین ڈالرز مالیت کے آم برآمد کئے گئے۔
تفصیلات کے مزید بتایا گیا ہے کہ جاری مالی سال میں افغانستان کو 16.72 ملین ڈالرز مالیت کے ترش آور فروٹ برآمد کئے گئے ہیں، مالی سال 25-2024 میں کل 30.9 ملین ڈالرز مالیت کے ترش آور پھل برآمد کئے گئے ۔