ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھٹوں کیخلاف  کارروائیاں جاری ہیں، مریم اورنگزیب  

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھٹوں کیخلاف  کارروائیاں جاری ہیں، مریم اورنگزیب  
کیپشن: Proceedings are in progress against the factories for violation of SOPs, Maryam Aurangzeb

ایک نیوز:  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے  ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے بھٹوں کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا ہے  پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تمام بھٹوں کی ری میپنگ مکمل کی گئی ہے ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھٹوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنیوالے بھٹوں پر تقریباً ایک کروڑ کے جرمانے کئے گئے، پہلی بار بھٹوں کو کیو آر کوڈ لگائے گئے ہیں ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان میں بھٹوں کی ایک ہی اصول کے تحت میپنگ کی ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بھٹوں کی ری میپنگ مکمل کی گئی ہے۔  

ان کا کہنا تھا  زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونیوالے بھٹوں کو مسمار کیا گیا ہے ، پورے پنجاب میں 1270بھٹے گرائے گئے ہیں، بھٹوں کی مختلف طریقے سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کا نظام قائم کر دیا گیا ہے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے 17ارب کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔