ادب کامیابی کا زینہ ،گالم گلوچ مستقبل تباہ کر دیتی ہے:مریم نواز

ادب کامیابی کا زینہ ،گالم گلوچ مستقبل تباہ کر دیتی ہے:مریم نواز
کیپشن: Literature is the ladder of success, blasphemy destroys the future: Maryam Nawaz

ایک نیوز:ڈیرہ غازی خان میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہونہار طالب علموں میں وظائف تقسیم کئے ،پنجاب کے تمام ڈویژنز میں سکالرشپ پروگرام کے تحت وظائف دے چکے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جلد بچوں کیلئے لیپ ٹاپس اور ای بائیکس لے کر واپس آؤں گی، طلبا کو مفت ای بائیکس دی جائیں گی،طلبا کو اچھی تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ پنجاب میں ترقی کیسے ہو رہی ہے،مخالفین کا کام صرف پروپیگنڈا کرنا ہے،سوشل میڈیا پر جھوٹ کا بازار گرم ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ادب کامیابی کا زینہ ہے، گالم گلوچ مستقبل کو تباہ کر دیتی ہے،جن کے پاس بتانے کیلئے کارکردگی نہیں وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں، پرو پیگنڈا کرنے والوں کی آنکھ ہی جھوٹ کے ماحول میں کھلی ہے،پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کا عزم قائم رہے گا،میں نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے دن رات کام کر رہی ہوں،30ہزار سکالر شپس میرٹ پر دیئے ہیں،سکالر شپ سفارش پر دیا ہو تو استعفا دے کر گھر چلی جاؤں گی،ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت حق اس کے حقدار تک پہنچایا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں سکالر شپس 50ہزار تک لے کر جاؤں گی،ہر نوجوان خود کو پاکستان سمجھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے،ہر نوجوان کو پاکستان کی اڑان میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، پنجاب کے نوجوانوں کا ہر آنے والا دن پہلے سے بہتر ہوگا، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے بچوں کیلئے بھی سکالر شپس کا منصوبہ ہے، ادب کامیابی کا زینہ ہے، گالم گلوچ مستقبل کو تباہ کر دیتی ہے۔