ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام نے مبینہ طور پر اداکار پر حملے کےجرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 30سالہ شریف الاسلام نے اعترافی بیان میں کہا ہےکہ میں نے یہ حملہ کیا ہے، سیف علی خان پر حملے کے 70گھنٹے کے بعد اس کیس میں یہ بڑی پیشرفت ہے۔
شریف الاسلام کو سیف کے گھر سے تقریباً 40کلومیٹر دور جنگلاتی علاقے میں واقع ایک کیمپ سے گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاری ایک لیبر کنٹریکٹر کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر10گھنٹے کے آپریشن کے بعد کی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنا جرم تسلیم کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبئی کی ایک عدالت میں ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور انکے مؤکل کے پاس سے کوئی قابلِ اعتراض چیز نہیں ملی،یہ کیس اداکار کے ملوث ہونے کی وجہ سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور انکے مؤکل کوالزام دیا جا رہا ہے۔

کیپشن: The Bangladeshi citizen who attacked Saif Ali Khan confessed to the crime