نیو گوادر ایئرپورٹ پرکراچی سے پہلی پرواز لینڈ کرگئی 

نیو گوادر ایئرپورٹ پرکراچی سے پہلی پرواز لینڈ کرگئی 
کیپشن: The first flight from Karachi landed at New Gwadar Airport

ایک نیوز: نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا گیا، کراچی سے پہلی پرواز لینڈ کرگئی۔ 
گورنر اور وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پہلی پرواز کا استقبال کیا ،قومی ایئر کی پرواز پی کے 503 نے11بجے نیو گوادر ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ، نیو گوادر ایئرپورٹ پرپہلی پرواز پی کے503کو واٹر سلوٹ دیا گیا۔ 
قومی ایئر لائن نے گوادر کی پرواز کیلئے حسب سابق اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا،3658میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑے رن وے بڑے جہاز لینڈ کرنے کی بھی گنجائش موجود ہے، نیو گوادر ایئرپورٹ پر اب ائیر بس اے 380 اور بوئنگ 747 طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔
4300ایکڑ پر گوادر ایئرپورٹ پاکستان کا رقبے کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔