منی لانڈرنگ کیس:پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Jan 20, 2025 | 11:41 AM

ایک نیوز:سپیشل کورٹ سینٹرل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
  پرویز الہی کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی،درخواستگزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، پوری طرح صحت یاب نہیں ، متعدد عدالتوں میں پیش ہونے پر بھی پسلیوں کی تکلیف بڑھ گئی ہے، ڈاکٹر نے پرویز الٰہی کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
 سپیشل کورٹ سینٹرل نے کارروائی 20 فروری تک ملتوی کر دی، پرویز الہی نے بریت کی درخوا ست عدالت میں دائر کررکھی ہے۔

مزیدخبریں