میں کمیٹی کا ممبر ،مجھے بھی ججز کمیٹی اجلاس کا نہیں پتہ:جسٹس منصور علی شاہ 

میں کمیٹی کا ممبر ہوں مجھے بھی ججز کمیٹی اجلاس کا نہیں پتہ:جسٹس منصور علی شاہ 
کیپشن: I am a member of the committee, I am also not aware of the Judges Committee meeting: Justice Mansoor Ali Shah

ایک نیوز:سپریم کورٹ بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو فوری طور پر طلب کر لیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں کمیٹی کا ممبر ہوں مجھے بھی ججز کمیٹی اجلاس کا نہیں پتہ،ہمیں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار کو فوری بلائیں تاکہ پتا چلے کیس کیوں نہیں مقرر ہوا۔
مقدمہ میں فریق کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صلاح الدین نے کہا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عد ا لت نے آج کیلئے مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔
مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ ذوالفقار علی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ججز کمیٹی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیس 27 جنوری کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔