ایک نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، غزہ میں شہریوں کی امداد کیلئے سینکڑو ں امدادی ٹرک داخل ہورہے ہیں، جنگ بندی اس معاہدے کاحصہ ہے جومیں نے مئی میں تجویز کی تھی۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ہما ری موثرپالیسی کی باعث جنگ بندی معاہدہ نتیجہ خیز ثابت ہوا،فلسطینیوں کی مددکیلئے سینکڑوں ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے ہیں، غزہ سے رہا کیے گئے قیدیوں میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ معاہدے کادوسرا مرحلہ حماس کواقتدار سے ہٹانے کویقینی بنائے گا، اب غزہ معاہدے پرعملدرآمد ٹرمپ انتظامیہ پرمنحصر ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کوانڈونیشیا منتقل کرنے پر غور ہو رہا ہے، منتقلی کاعمل غزہ پٹی کی تعمیر نو کے دوران ہوگا، ٹرمپ کاایلچی سٹیو و ٹ کوف خطے میں اسرائیلی اثرورسوخ رکھنے کیلئے غزہ کادورہ کرسکتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے انڈونیشیا غزہ کے 20لاکھ فلسطینیوں کا عارضی میزبان بنے۔

کیپشن: A cease-fire is part of the deal I proposed in May: Biden