ایک نیوز: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، سنی اتحاد کونسل 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر احتجاج کرے گی ،سنی اتحاد کونسل نے اراکین کو پلے کارڈ اور پوسٹرز ایوان میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ، قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے، قومی اسمبلی اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹسز کیساتھ دو حکومتی قوانین پارلیمانی کارروائی کا حصہ ہونگے ، قومی اسمبلی اجلاس میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں بین الاقوامی کنونشن کے مطابق قانون سازی ہوگی ۔
قومی اسمبلی میں حیاتیاتی و زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق عالمی کنونشن کے مطابق بل پیش کیا جائے گا، بل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایوان میں پیش کرینگے ، قومی اسمبلی میں کنونشن برائے حیاتیاتی و زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 منظور کیا جائے گا ۔
اجلاس میں دیوانی عدالتیں 2024ء بل بھی ایوان میں پیش ہوگا ، اجلاس میں ووٹرز صنفی امتیاز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر غور آئے گا ،اسلام آباد کے ہسپتالوں خصوصاً پولی کلینک میں وینٹی لیٹرز سمیت دیگر آلات کی عدم دستیابی بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 14نکاتی ایجنڈا جاری
Jan 20, 2025 | 09:53 AM