ایک نیوز:غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا آ غاز ہو گیا۔
حماس نے 3اسرائیلی قیدی ریڈ کراس کے حوالے کر دیئے، تینوں قیدی خواتین کی صحت کی حالت بہتر ہے، ریڈ کراس نے اسرائیل کو آگاہ کر دیا، حماس کی تحویل سے ملتے ہی تینوں قیدیوں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قیدی غزہ میں اسرائیلی فوج کے حوالے کر دیئے گئے، رہائی پانے والے 3قیدیوں میں ایک برطانوی نژاد شہری بھی شامل ہے،رہائی کے بدلے اسرائیل بھی فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔
فلسطینی قیدیوں کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سے ہے ،اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 69خواتین ،21بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوتے ہی غزہ میں خوشی کی لہر ،فلسطینیوں کی بڑی تعداد با ہر نکل آئی، گلی بازار میں جشن منایا گیا،خان یونس،مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کاجنگ بندی پر اطمینان کااظہار کیا۔
بچے بڑے سبھی خوش، رفاہ کےعلاقے میں شہریوں نے سجدہ شکرادا کیا، جنگ بندی پر ننھے بچے بھی سجدہ شکربجالاتے رہے۔

کیپشن: Ceasefire Agreement, Hamas Releases 3 Israeli Prisoners