لاہور،مرغی کے گوشت کا بحران مزید سنگین ،فارمز نے سپلائی روک دی

لاہور،مرغی کے گوشت کا بحران مزید سنگین ،فارمز نے سپلائی روک دی
کیپشن: Lahore, chicken meat crisis more serious, farms stopped supply

 ایک نیوز: لاہور میں مرغی کے گوشت کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے، فارمز نے کئی علاقوں میں مرغی کے گوشت کی سپلائی روک دی۔
  مرغی گوشت کی کئی روز سے رسد میں کمی کی وجہ سے طلب پوری نہیں ہوسکی ،فارمرز کے سپلائی روکنے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
  مرغی کا گوشت آج بھی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں ، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 595 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے سو روپے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
 برائلر فارمرز نے فیڈ کی قیمت میں کمی کا بھی مطالبہ کردیا ، فیڈ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ، فیڈ کمیٹی اجلاس میں فیڈ کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔