ٹک ٹاک سروس امریکی صارفین کیلئے بحال 

ٹک ٹاک سروس امریکی صارفین کیلئے بحال
کیپشن: Tik Tok service restored for US users

ایک نیوز:مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس امریکی صارفین کیلئے بحال کر دی گئی۔
ہفتہ کے روز امریکا میں چینی سوشل میڈیا ایپ بند ہوگئی تھی ،نومنتخب امریکی صدر نے کمپنی کومعاہدے کیلئے مزید وقت دینے کاوعدہ کیا تھا ،ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس بحال کر دی گئی۔
اس سے قبل امریکا میں جن افراد کے فونز میں ٹک ٹاک انسٹال تھی وہ جب بھی اس کو اوپن کرنے کی کوشش کرتے تو انکے سامنے ایک میسج آتا کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کا اطلاق ہے،بعدازاں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اعلان کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی اور صارفین کو میسجز موصول ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک کو بحال کرنے کے لیے کام کریں گے۔