ایک نیوز:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاواشنگٹن میں تقریب حلف برداری سے قبل وکٹری ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جیت گئے ،ہم امریکا کوبدعنوان سیاسی اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے، ہم اپنے ملک کوپہلے سے کہیں زیادہ عظیم بنائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کوپہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روک کرسرحد کومحفوظ بنائیں گے،اقتدار میں آکر امریکی سرحدوں کومحفوظ بنائیں گے، ہم نے انتخابات میں بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کی، میرے صدارت سنبھالنے سے قبل بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں، ایپل کمپنی نے امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاوعدہ کیا ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی موومنٹ تھی، ہم نے 75 دن قبل تاریخی فتح حاصل کی ،پہلی بار تمام50 ریاستوں نے ری پبپلکنزکی حمایت کی ،ری پبلکنز نے صدارتی الیکشن میں نوجوان ووٹرز کااعتماد جیتا ہے ،سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس آج دوبارہ بحال ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرقی وسطیٰ میں تاریخی جنگ بندی معاہدہ کرایا ، جنگ بندی معاہدے سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا،2024کے صدارتی انتخابات امریکی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات تھے،آج سے 50 سال بعد لوگ کہیں گے کہ ٹرمپ نے بہترین کام کیا، امریکا کودرپیش ہرایک مسئلے کو حل کروں گا، جنگ بندی معاہدے میں اسٹیووٹکوف کاکردار قابل تعریف ہے، غزہ معاہدے سے قیدیوں کی رہائی پرخوش ہوں،ایران کے پاس اب حزب اللہ اورحماس کیلئے پیسہ نہیں، مشرق وسطیٰ کیلئے میرے نامزد ایلچی کیوجہ سے غزہ معاہدہ ہوا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے حلف اٹھاتے ہی سرحد سے غیر قانونی کراسنگ بند ہوجائے گی، امریکی سر زمین پرموجود تمام جرائم پیشہ تارکین وطن کونکال دیں گے، غیر ملکی تارکین وطن امریکی سکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں،بہت جلد تارکیں وطن کونکالنے کیلئے امریکی تاریخ کابڑا آپریشن شروع کرینگے، دنیا بھر سے جرائم پیشہ گروہوں کو امریکا بھیج دیا گیا، دیگر ممالک نے اپنے جرائم پیشہ افراد کوامریکا بھیج کران سے نجات حاصل کی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی تاریخ کاملک بدری کاسب سے بڑا پروگرام شروع کروں گا،ایلون مسک کے راکٹ نے واپس زمین پر لینڈ کرکے تاریخ رقم کی،راکٹ کوواپس زمین پر لینڈ نہ توچین کرسکتا ہے اورنہ ہی روس کرسکتا ہے، امریکا میں میرٹ کے نظام کوبحال کریں گے، سابق صدر کے قتل سے متعلق دستاویزات سمیت دیگر پبلک کریں گے، ایلو ن مسک ٖ فیڈرل سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانےکی نگرانی کریں گے، امریکی فوج کی ملکی تحفظ کیلئے آئرن ڈوم بنانے کی ہدایت کروں گا۔

کیپشن: America will be made great by getting rid of the corrupt political establishment: Trump