ایک نیوز: ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا نارویجئین ریفیوجی کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگیلینڈ کے بیان پر ردعمل سامنے آیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی انسانی صورتحال کی جانب توجہ مبذول کراوانے پر جان ایگیلینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،یہ زیادہ مناسب ہوتا اگر دنیا جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑتی مناسب ہوتا افغانستان میں ایسے سازگار سماجی و اقتصادی حالات پیدا کیے جاتے جو افغان عوام کی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوتے۔
ترجمان نے کہا کہ 40برس سے پاکستان نے فراخ دلی کیساتھ40لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ،وہ لوگ جنہیں پاکستان سے واپس بھیجا گیا، غیر قانونی طور پر بغیر کسی دستاویزا ت یا رہائشی ثبوت کے رہائش پذیر تھے، مغربی ممالک میں دوبارہ آبادکاری کے وعدے پر ہزاروں افغان شہریوں کے مقدمات پر پیش رفت انتہائی سست روی کا شکار ہے۔
افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی امداد شدید طور پر فنڈز کی کمی کا شکار ہے،پچھلے سال صرف 37 فیصد درکار فنڈز مہیا کیے گئے، پاکستان اور افغانستان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں، پاکستان افغانستان میں صورتحال بہتر بنانے اور پائیدار امن و استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

کیپشن: Pakistan generously hosted Afghan refugees: Spokesperson of the Foreign Office