شعیب ملک کی شادی پر حریم شاہ بھی بول پڑیں

Jan 20, 2024 | 23:54 PM

 ویب ڈیسک:آل راؤنڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی خبر پر حریم شاہ کا ردعمل بھی آگیا۔
معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے ایکس پر مشہور بھارتی فلم ’پی کے‘ کے تپسوی مہاراج کی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تپسوی نے پہلے ہی مستقبل کی پیش گوئی کردی تھی۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی ہوگئی۔
حریم شاہ نے کہا، ’’میں تو پہلے ہی بولا تھا شعیب دھوکہ دے گا۔‘‘
واضح رہے کہ حریم شاہ سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔

مزیدخبریں