ایک نیوز:بیرون ملک تعینات 34نئے ٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس مل گیا،وزارت خارجہ نے باقاعدہ منظوری بھی دیدی ۔
وزارت خزانہ نے نئے ٹریڈ افسران کے بارے میں وزارت تجارت کو بھی خط لکھ کرآگا ہ کردیا ۔وزارت خارجہ کے 34 ٹریڈ افسران کو بمعہ اہل خانہ سفارتی پاسپورٹس جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزارت خارجہ نےتعیناتیوں کی توثیق کےبعد نئےٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس دیا گذشتہ روز 39 نئےٹریڈ افسران میں سے 5 کو سفارتی اسٹیٹس دینےکا عمل موخر کیا گیا ۔
سڈنی, ہانگ کانگ, واشنگٹن میں تعینات گریڈ 20 کے 3 ٹریڈ افسران کوسفارتی اسٹیٹس مل گیا گریڈ 19کے 22 اورگریڈ 18کے 9 نئے ٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس دیا گیا جبکہ گریڈ کی20 کی 5 اسامیوں پر نئےٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل عارضی معطل ہے۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےگذشتہ روز 39 نئے ٹریڈ فسران تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔