ایک نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈسے معاہدہ ختم،محمد حفیظ کا بطور ٹیم ڈائریکٹرعہدہ دورہ نیوزی لینڈ کیساتھ ہی اختتام پذیر ہو جائیگا۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کا 15دسمبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ معاہدہ ختم ہو چکا۔بورڈ نے ٹیم ڈائریکٹر کیلئے اشتہار دیا تھا 15دسمبر کے بعد تقررری ہونا تھاتھی۔
سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو طویل المدت تقرریوں سے الیکشن کمیشن کی جانب سے منع کیاگیاتھا ۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کو پاکستان واپسی پر کنٹریکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا۔ذکا اشرف کے دور میں بھرتی کئے گئے پی سی بی کے مختلف کوچز کا مستقبل بھی خطرے میں ہے ۔