ویب ڈیسک :بھارتی شہر ایودھیا میں مسلمانوں نے نئی مسجد کی تعمیر کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف ہندو عقیدت مند رام مندر کے افتتاح کی تیاری کررہے ہیں وہیں بھارت کی مسلمان کمیونٹی ایودھیامیں مسجد کی تعمیر کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مسجد کے منصوبے کی نگرانی کرنے والے انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سربراہ حاجی عرفات شیخ کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے بعد مئی میں اس مسجد کی تعمیر شروع ہو جائے گی اور مسجد کی تعمیر میں 3 سے 4 سال کا وقت لگے گا۔
یاد رہے کہ 1992 میں مشتعل ہندو ہجوم نے بھارتی شہر ایودھیا میں 16ویں صدی میں تعمیر کی گئی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا جس کے نتیجے میں فسادات پھوٹ پڑے تھے، ان فسادات سے پورے بھارت میں تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے اور مرنے والوں میں سے زیادہ تر مسلمان تھے۔