عام انتخابات،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

Jan 20, 2024 | 21:23 PM

ویب ڈیسک:عام انتخابات کیلئے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے ایم کیو ایم کو دو اور ایم کیو ایم پاکستان ایک حلقے پر جی ڈی اے امیدوار کی حمایت کریگی۔جی ڈی اے کراچی کے حلقے این اے 237 اور پی ایس 104پر ایم کیو ایم کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔ ایم کیو ایم پی ایس 105پر جی ڈی اے کے امیدوارکی حمایت کریگی۔

 این اے 237 کراچی میں رؤف صدیقی اور پی ایس 104 میں محمد دانیال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں،کراچی کے پی ایس 105پر جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللّٰہ مروت ہیں۔

مزیدخبریں