ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ انتخابات عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے ۔
این اے 119میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے جاتی امرا میں نائب صدر ن لیگ مریم نوازکی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں انتخابی مہم کے حوالےسے سینئررہنماؤں سے مشاورت کی گئی اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔
مریم نواز نے اجلاس کے دوروان رہنماؤں،عہدیداروں او رکارکنوں کے جذبے اور دن رات کی محنت کو سراہا۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز کاکہنا تھا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے۔ عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے،وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے۔ہم مہنگائی کا شکار عوام کو ریلیف دیں گے۔ ان شاءاللہ،بے روزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے۔ عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ قوم کی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو۔